ایشیا کپ: میچ وِنر کی پاکستانی ٹیم میں انٹری، کوچ خوش، نیا شاہین جان لڑانے کو تیار

13 Sep, 2023 | 11:52 PM

This browser does not support the video element.

ایشیا کپ: میچ وِنر کی پاکستانی ٹیم میں انٹری، کوچ خوش، نیا شاہین جان لڑانے کو تیار
ایشیا کپ: میچ وِنر کی پاکستانی ٹیم میں انٹری، کوچ خوش، نیا شاہین جان لڑانے کو تیار

سٹی42: ایک اور میچ ونر باولر کی پاکستان ٹیم میں انٹری سے پاکستان کے کرکٹ فینز بے حد پرجوش ہیں۔ وہ زمان خان کو آئندہ ایشیا کپ  سپر فور میچ میں دیکھنے کے لئے سری لنکا کے ساتھ پاکستان کے میچ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

نوجوان فاسٹ بولر زمان خان نے ایشیا کپ میں ون ڈے ڈیبیو کا موقع ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنے سینئرز کی رہنمائی سے میدان میں اتریں گے .

کولمبو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زمان خان نے کہا کہ وہ پاکستان کی جیت کے لیے جان لڑا دیں گے۔

پاکستان کے باولنگ کوچ  مورنے مورکل نے زمان خان کے بارے میں کولمبو میں کہا ہے کہ "میں زمان خان کو دیکھ کر بہت پرجوش ہوں کیونکہ وہ میچ ونر ہیں" 

مزیدخبریں