وفاقی افسران کے تبادلے، کئی افسران کا ڈیپوٹیشن پر تقرر، ایک کی ڈیپوٹیشن منسوخ

13 Sep, 2023 | 09:05 PM

سٹی42: وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں تعینات اِن لینڈ ریونیو سروس گریڈ 19 کے وقاص حنیف کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واپس کر دی گئی ہیں۔

پرنسپل ریسرچ آفیسر ہیلتھ ریسرچ انسٹیٹیوٹ این آئی ایچ اسلام آباد ایاز مصطفیٰ کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹنگ سٹاف نیشنل سکول آف پبلک پالیسی تعینات کیا گیا ہے۔

 ایگزیکٹو انجینئر جہاں زیب کی خدمات سندھ حکومت سے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد کو دے دی گئی ہیں۔

 انفارمیشن گروپ گریڈ18 کی عظمیٰ سلیم کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔

 سیکشن افسر محمد خلیل چوہدری کا منصوبہ بندی ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے جملہ احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

مزیدخبریں