دُرِ نایاب: نگراں وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی نے214 نئی ایمبولینسیں محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کے سپرد کردیں۔
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی بدھ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس فٹبال سٹیڈیم گئے اور ایمبولینس کی علامتی چابی سپرد کرکے محفوظ ماں رورل ایمبولینس سروس پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ زچگی اور دیگر ضروریات کے لئے ہسپتال جانے کی ضرورت کی صورت میں دیہاتی خواتین اور شیر خوار بچوں کو فوری ایمبولینس مہیا کرنے کے لئے پنجاب کے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کو محفوظ ماں پروجیکٹ کے تحت 500 نئی ایمبولینسیں فراہم کی جا رہی ہیں۔
لاہور کے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں محفوظ ماں رورل ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر عامر میر،ڈاکٹر جاوید اکرم،ڈاکٹر جمال ناصر ، وہاب ریاض،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری صحت و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ محسن نقوی ایک ایمبولینس میں بیٹھے اور اس میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔دیہات میں 3بنیادی مراکز صحت کیساتھ ایک رورل ایمبولینس منسلک ہو گی۔ ہیضہ اور نمونیا میں مبتلا بچوں کو مراکز صحت تک لانے کیلئے بھی ایمبولینس دستیاب ہو گی۔معذور افراد بھی فزیو تھراپی کیلئے رورل ایمبولینس سروس استعمال کر سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نئی ایمبولینس سروس کے زریعہ مریض کو دیہی مراکز صحت سے بڑے ہسپتال بھی منتقل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا، صحت کے شعبہ کی بہتری ہمارے پلان میں شامل ہے،
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مرکزی فوکس کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں ہونے دیں گے،
محسن نقوی نے بتایا کہ لاہور سمیت تمام بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ شروع کر چکے ہیں۔ پرانے ہسپتالوں کو بہتر حالت میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ڈاکٹر جمال ناصر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن قابل تحسین ہے،،ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ رورل ایمبولینس میں نئی گاڑیاں آنے سے سروسز میں بہتری آئے گی ۔
سیکرٹری صحت علی جان نے رورل ایمبولینس سروس سے متعلق بریفنگ دی