ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محبوبہ کے جنسی ہراسگی کے الزام پر عاشق نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

محبوبہ کے جنسی ہراسگی کے الزام پر عاشق نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بھارت میں شادی شدہ شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی جانب سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام پر دل برداشتہ ہوکر فیس بک لائیو آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ناگپور کا رہائشی 38 سالہ منیش نہ صرف شادی شدہ بلکہ تین بچوں کو باپ بھی تھا اور ایک 19 سالہ لڑکی کاجل کے عشق میں گرفتار تھا۔ کاجل بھی منیش کو پسند کرتی تھی۔ تاہم منیش فیس بک لائیو آیا اور کہا کہ میری محبوبہ اور اس کے اہل خانہ مسلسل ڈرا دھمکا رہے کہ اگر پانچ لاکھ روپے نہیں دیئے تو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرادیں۔  منیش نے دریا کنارے لائیو فیس بک آکر مزید کہا کہ میں نے جنسی زیادتی نہیں لیکن وہ لوگ مسلسل ڈرا رہے ہیں اس وجہ سے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کر رہا ہوں۔ جس کے ذمہ دار کاجل اور اس کے خاندان والے ہوں گے اور پھر منیش نے دریا میں چھلانگ لگادی۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-13/news-1694613892-2017.jpg

فیس بک لائیو خودکشی کی اطلاع پولیس کو ملی جس پر سرچ آپریشن کیا گیا اور غوطہ خوروں نے منیش کی لاش برآمد کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کاجل 6 ستمبر کو اپنے گھر سے بھاگ گئی تھی اور اس کے گھر والوں نے منیش پر لڑکی کو ورغلا کر بھگانے کا الزام عائد کیا تھا۔ پولیس نے لڑکی کے خاندان کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔