ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرح سود میں اضافہ، بینکوں کے ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

شرح سود میں اضافہ، بینکوں کے ڈپازٹس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شرح سود میں اضافہ کی بدولت بینکوں کے ڈپازٹس بڑھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بینک ڈپازٹس تاریخی بلندی پر پہنچ گئے، ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں تین ہزار نوسو58 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بینکس ڈپازٹس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 26 ہزار 110 ارب روپے پر پہنچ چکے ہیں۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے اعدادوشمارجاری کردیئے، جن کے مطابق ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس میں 17.90 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔ 

اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق اگست 22 سے اگست 23 تک ایک سال میں بینک ڈپازٹس میں 3958 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ہوا، اگست 2023 کے اختتام پر بینک ڈپازٹس 26 ہزار 110 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں بینک ڈپازٹس 408 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند سطح سود کی وجہ سے بینک ڈپازٹس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ بینکوں سے بلند شرح سود ہونے کی وجہ سے بہتر منافع ملنے پر ڈپازٹس بڑھ رہے  ہیں ۔