ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی منی چینجرز پر کریک ڈاون، افغانی شہری سمیت 9 ملزمان گرفتار

money changers, crack down, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : ایف آئی اےنے ڈالر ذخیری کرنے اور سمگلروں کو ڈالر فراہم کرنے والے گروہوں  پر کریک ڈاون کے دوران مزید کارروائیاں کرتے ہوئے ایک افغان شہری سمیت 9 غیر قانونی منی چینجر کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی  کے لاہور اور پشاور  سرکلز نے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاون کےدوران بھاری مقدار میں ملکی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

لاہور میں کارروائی

 ایف آئی اے آفس لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈائریکٹر سرفراز ورک کاکہنا تھا کہ کارروائی کے دوران 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار افراد سے 6 کروڑ 81 لاکھ مالیت کی مقامی اورڈیڑھ کروڑ سے زائد غیرملکی کرنسی برآمد کی گئی ہے

پشاور میں کارروائی

ایف آئی اے کے پشاور  سرکل نے حوالہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاون کےدوران بھاری مقدار میں ملکی غیرملکی کرنسی برآمد کرلی اور ایک افغان شہری سمیت چھ ملزموں کو گرفتار کر لیا۔