ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈینگی شہریوں پر قہر بن کر ٹوٹنے لگا! نوجوان ڈینگی بخار سے دم توڑ گیا

ڈینگی شہریوں پر قہر بن کر ٹوٹنے لگا! نوجوان ڈینگی بخار سے دم توڑ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید : لاہور میں ڈینگی شہریوں پر قہر بن کر ٹوٹنے لگا!!۔۔ 35 سال کا نوجوان میو ہسپتال میں ڈینگی بخار سے دم توڑ گیا۔
 ڈینگی مچھر کی تعداد میں اضافہ ہونےلگاہے۔ ڈینگی بخار کےباعث میو ہسپتال میں ایک مریض زیرعلاج تھا۔کچھ روز قبل ہسپتال لایاگیاتھا۔ تاہم ڈینگی بخار کی شدت کی وجہ سے انتقال کرگیاہے۔ جبکہ ایک مریض زیر علاج ہے۔جس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد کاکہناہےاس پر اپنی انٹرنل انکوائری کرنے لگے ہیں۔کیس میں وجوہات دیکھیں گے کہ مریض کی ہلاکت کیوں ہوئی ۔تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔