ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کون سے فاسٹ بولر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کون سے فاسٹ بولر ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:ایشیا کپ سپر فور مرحلہ جاری،،، قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ان فٹ ہو کر ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔ زمان خان قومی ٹیم کا حصہ ہونگے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے تیسرے میچ میں قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔ فاسٹ باؤلر زمان خان کو قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے ان فٹ ہونےوالے دوسرے سٹار فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی انجری میں بہتری آرہی ہے۔ ڈاکٹرز نے حارث رؤف کو ٹیم کےساتھ رہنے کی اجازت دیدی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حارث رؤف کے متبادل کے طور پر شاہ نواز دھانی کو بھی سری لنکا بھجوانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ شاہ نواز دھانی کا ویزہ ملنے کے فوری بعد وہ بھی کولمبو میں قومی ٹیم کو جوائن کرینگے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-13/news-1694611362-1916.jpg

واضح رہے کہ نسیم شاہ کا بھارت کے خلاف میچ دایاں کندھا انجری کا شکار ہوا تھا،  نسیم شاہ کو میڈیکل پینل نے ورلڈ کپ سے قبل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق میڈیکل پینل نسیم شاہ کا معائنہ کرتا رہے گا۔پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں کل سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے، اگر پاکستان  ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تو وہ 17 ستمبر کو بھارت کے خلاف فائنل کھیلے گی۔ 

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-13/news-1694611362-7868.jpg