ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے، رانا ثنااللہ

 الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے، رانا ثنااللہ
کیپشن: Rana Sanaullah Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے فروری کے پہلے ہفتے میں انتخابات کی پیشگوئی کردی ہے۔او رانتخاب نئی حلقہ بندیوں کے بعد ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ نے  نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن فروری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے ۔اور نئی حلقہ بندیاں بننے کے بعد ہونگے۔

 ان  کا کہناتھا کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدرانتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے، الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہیں اور پیپلزپارٹی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے لیکن تنقید کاکوئی جواز نہیں بنتا۔

 لیگی رہنما کا مزیدکہنا تھا کہ نوازشریف کی نا اہلی ختم ہوچکی، ان کو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے، نواز شریف اپنی سزا کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے جس میں ضمانت یقینی ہے۔

 دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں ،نواز شریف آئندہ انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرینگے، پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد کے امکانات نا ہونے کے برابر ہیں۔

 سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہاہےکہ اتفاق رائے سے مردم شماری کا منظور ہونا قومی سطح پر بڑی اچھی پیش رفت ہے کیونکہ گزشتہ مردم شماری کے نتائج کو متنازع کہا جاتارہا،نئی مردم شماری کے تحت ہی نیا الیکشن ہونا ہے جس پر سب متفق ہیں،جونہی حلقہ بندیاں مکمل ہوتی ہیں تو 54 روز میں انتخابات کا شیڈول آجائے گا۔

 رہنما ن لیگ کا کہنا تھا جس جتھے نے دفاع پاکستان پر حملہ کیا ،شہداء کی توہین کی انکو الیکشن لڑنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے،آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ساتھ نہیں جارہے جبکہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا چانس بھی بہت محدود ہے ۔