ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ، رواں ہفتہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

13 Sep, 2023 | 04:42 PM

ویب ڈیسک :  رواں ہفتہ کے تیسرے روز کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق آج بدھ کے روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 6 پیسےسستا ہوا ہےجس کے بعد ڈالر 298روپے82پیسے کی سطح پر بند ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے28 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر299 روپے88پیسے کی سطح پربندہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہوکر 301 روپے پر پہنچ گیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 1روپے مہنگاہوکر 325 روپے کا ہوگیا ۔ 

مزیدخبریں