کو مل اسلم :سیاحوں کے لیے خوشخبری ،جلو ریزارٹ کی سُنی گئی،محکمہ سیاحت نے جلو ریزارٹ میں تعمیراتی کام شروع کرا دیا۔
تفصیلات کے مطا بق بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کو 6 ماہ میں ریزارٹ کا کام مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے،حکومت پنجاب کی جانب سے ڈیپارٹمنٹ کو جلو ریزارٹ کے لیے 7 کروڑ کا بجٹ دیا گیاہے۔
محکمہ سیاحت آفیسر طاہر چوہدری کا کہنا ہے کہ جلو ریزارٹ ایک سال بند رہنے کی وجہ فنڈز کی کمی تھی،ایم ڈی سیاحت سے افتتاح کیلئے2سویٹس تین روز تک مکمل ہوجائیں گے،جلو ریزارٹ میں کل8 سویٹس،ڈبل بیڈ،چاربیڈ،ایک ریسٹورنٹ ہوگا،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جلد کام کو مکمل کیا جا رہا ہے۔