کل کے میچ میں بارش کا کتنے فیصد امکان ؟

13 Sep, 2023 | 03:43 PM

Ansa Awais

 ویب ڈیسک : ایشیا کپ ون ڈے میں جمعرات 14 ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بڑا مقابلہ ہونے جارہا ہے جو فیصلہ کرے گا کہ رواں برس ایونٹ کا فائنل بھارت کے ساتھ کون کھیلے گا۔

منگل کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ ہوا جس میں بھارت نے لنکن ٹائیگرز کو 41 رنز سے شکست دی جس کے بعد پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے۔ اب اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل ہوتا ہے تو اس کے لیے پہلے پاکستان کو سری لنکا کو شکست دینا ہوگی۔لیکن پاکستانی شائقین سمیت قومی ٹیم پر  خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں کیونکہ یہ میچ بھی کولمبو میں ہونا ہے جہاں 14 ستمبر کو بارش کے 86 فیصد امکانات موجود ہیں۔

مزیدخبریں