ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ سارہ عمیر نے ڈراموں سے دوری کی وجہ بتاتے ہوئے پردے پر واپسی کا اعلان بھی کر دیا۔
حال ہی میں نجی چینل کے مارننگ شو میں اداکارہ سارہ عمیر نے بطور مہمان شرکت کی اور اسکرین سے دوری کی وجہ بتائی، ساتھ ہی انہوں نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان بھی دیا۔ سارہ عمیر نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ 2017 میں ان کی شادی مقبول ڈرامہ ڈائریکٹر محسن طلعت سے ہوئی اور اب ان کے دو پیارے بیٹے ہیں۔انہوں نے ہدایت کار سے پہلی ملاقات کے حوالے سے بتایا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہدایتکار محسن طلعت سے ان کی شادی پسند کی تھی، ان سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی۔ وہ انہیں آڈیشن دینے گئی تھی اور دل دے بیٹھیں، اس وقت وہ 17 سال کی تھیں اور محسن 27 برس کے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شادی کی وجہ سے میڈیا سے بریک لیا، تاکہ گھر کے کام کاج سیکھ سکیں اور پھر بیٹوں کی پیدائش کی وجہ سے کام سے وقفہ طویل ہوگیا تاہم اب پروجیکٹ سائن کرلیا ہے۔