ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ،دو رکنی بنچ تشکیل

چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ،دو رکنی بنچ تشکیل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہورہائیکورٹ کاشوگر ملزمالکان کی درخواستوں پرحکم امتناعی اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ،چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے متعلق کیسز کی سماعت کیلئے جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
 جسٹس شجاعت علی خان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ پنجاب حکومت کی متفرق درخواست پر18 ستمبر کوسماعت کرے گا، متفرق درخواست پر ایس ڈبلیو ایم سمیت دیگر شوگرملزمالکان کو فریق بنایا گیا ہے، متفرق درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے متعلق نوٹیفکیشن پرعملدرآمد روک رکھا ہے. نوٹیفکیشن پر ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باعث شوگر ملز مالکان چینی کی من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔ حکم امتناعی کے باعث حکومت چینی کی قیمتیں مقرراوراس پر عملدرآمد نہیں کروا سکتیں، چینی کی قیمتوں میں بے جا اضافہ ہورہا ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کی ایک وجہ ہائیکورٹ کا حکم امتناعی بھی ہے، متفرق درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کے متعلق جاری کیا گیا حکم امتناعی واپس لے۔