ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سولر بیٹری خراب دینے پر خریدارعدالت پہنچ گیا 

 سولر بیٹری خراب دینے پر خریدارعدالت پہنچ گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق)سولر بیٹری خراب دینے اور وارنٹی کے باوجود واپس نہ کرنےکامعاملہ، صارف عدالت نے عتیق ٹریڈرز کے منیجنگ ڈائریکٹر کو پندرہ ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
 صارف عدالت نے عتیق ٹریڈرز کےایم ڈی کو15 ستمبر کو طلب کر لیا, صارف عدالت میں جی ٹی روڈ کے عامر صدیق نے عتیق ٹریڈر کے مینجنگ ڈائریکٹر کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا،درخواست گزار نے دعوے میں موقف اختیار کیا کہ اس نے 23ہزار کی سولر بیٹری خریدی ،اس کو استعمال کیا  اس نے کام ٹھیک نہیں کیا اور فوری ایک ماہ کی وارنٹی دکھا کر اس کو تبدیل کرنے کو کہا، جو کمپنی نے انکار کر دیا۔ عدالت نے دعوے پر منیجنگ ڈائریکٹر کو 15 ستمبر کو طلب کر لیا۔

Ansa Awais

Content Writer