سعود بٹ : بچوں کے ہاتھ میں اوزار نہیں کتاب،حکومت ِ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لیبر پنجاب بھر میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے متحرک۔ خلاف ورزی کی صورت میں مقدمہ اور چھ ماہ قید،50 ہزار روپے جرمانہ اور 7 روز تک جگہ سیل جیسی سخت سزا۔
پنجاب بھر میں 4 ہزار 138 چھاپوں کے نتیجے میں خلاف ورزی کرنیوالوں پر 428 ایف آئی آر درج کی گئیں، 124 گرفتار اور 214 بچوں کومحکمہ لٹریسی، محکمہ سکول ایجوکیشن اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے محفوظ مستقبل اور تعلیم کے سکولوں میں داخل کروایا گیا۔ ترجمان کے مطابق چائلڈ لیبر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلئے لوکل لیول پر آگہی مہم میں اوئیرنیس واکس، سیمینارز اور ون ٹوون سیشن اور کونسلنگ سیشن جاری ہیں۔سیکرٹری لیبرفیصل فرید نے بتایا کہ تعلیم اور محفوظ مستقبل کی ضمانت ہر بچے کا بنیاد حق ہے، اس سلسلے میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے نہ صرف قانونی کارروائی بلکہ اس مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے شعور بھی پیدا کررہے ہیں۔