(فاران یامین)آلو، چنے، مصالحے یا مرچوں سے بھرے کرسپی گول گپے ذائقہ دار مزیدار ساتھ کھٹا پانی دل کو خوب لبھاتا ہے۔
آلو، چنے، مصالحے یا مرچوں سے بھرے کرسپی گول گپے ذائقہ دار مزیدار، ساتھ کھٹا پانی ، دل کو خوب لبھاتا ہے۔گول گپے ہر عمر کے شخص کو پسند ہیں ۔لاہور کے بازار، مرکزی شاہراہوں یا گلی کے کسی نہ کسی کونے میں گول گپےوالوں کی دکان لازمی آپ کو نظرآئیگی، چاہے وقت دن کا ہو یا رات کا بڑے ہوں یا چھوٹے، عورتیں ہوں یا مرد، گول گپے ہر عمر کے لوگ ذوق و شوق سے پسند کرتے ہیں، جس کا بنانے کا طریقہ ہر جگہ مختلف ہوتا ہے، گول گپوں کا سائز اتنا ہی ہوتا ہے جتنا انگلی اور انگوٹھے کو ملا کر بیچ میں بننے والا دائرہ ہوتا ہے۔
گول گپے منتخب اجزا، جیسا کہ اُبلے ہوئے چنے، مصالحے، اُبلے ہوئے آلو، باریک کٹی پیاز، پاپڑی، املی کی کھٹی میٹھی چٹنی ڈال کر مصالحے دار کھٹے میٹھے پانی میں ڈالیں اور کھا جائیں۔ کھانے کے بعد آپ کے منہ سے پانی بھی نکل آئیگا اور آنکھوں سے آنسو بھی، لیکن اسے کھانے کا لمحہ انتہائی خوشگوار ہوتا ہے۔گول گپے کھانے کیلئے مہارت چاہیے ہوتی ہے، کچھ لوگ تو بھیڑ میں بھی شرمندگی محسوس کیے بغیر بڑا سامنہ کھول کر باآسانی کھا لیتے ہیں، لیکن کچھ لوگ اسے الگ تھلک کھانا پسند کرتے ہیں۔
ہر کوئی گول گپوں کا دیوانہ۔۔ ایسی کیا خاص بات ؟
13 Sep, 2023 | 10:56 AM