(فاران یامین)فیکٹری ایریا کے علاقہ میں گزشتہ رات 50ہزارکی روڈ رابری کی 15کی کال کا ڈراپ سین،کالرآصف روڈ رابری کا ماسٹر مائنڈ نکلا، ملزم عبداللہ کو رقم سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم آصف نے 50ہزار رقم خرد برد کرنے کیلئے دوست کیساتھ ملکررابری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا،ملزم ایم پی کمپنی میں ڈلیوری بوائے تھاسیل کی ساری رقم ملزم کے پاس تھی۔
ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم نے پیسے کھانے کیلئے پلاننگ کے تحت روڈ رابری کا ڈرامہ رچایا،ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا دوران تفتیش سچ تسلیم کر لیا۔رابری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم آصف اور عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔15 پر جھوٹی کال چلانے والے کو تفتیش میں بے نقاب کرنے پرایس پی کینٹ اویس شفیق نے ایس ایچ او فیکٹری ایریا وجیہہ الحسن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
ڈلیوری بوائے کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین
13 Sep, 2023 | 09:45 AM