مانیٹرنگ ڈیسک: چینی حکام نے کہا ہے کہ چین میں ہائی کوئی طوفان کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث ایک بریڈنگ فارم سےدرجنوں مگر مچھ باہر نکل گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث چینی صوبے گوانگ ڈونگ کی ماؤ منگ نامی جھیل اوور فلو ہونے کے نتیجے میں وہاں کے بریڈنگ فارم سے 75 مگرمچھ باہر نکل گئے تھے۔
چینی حکام کے مطابق کچھ مگر مچھوں کو دوبارہ قابو کر لیا گیا تھا تاہم اب بھی 8 مگر مچھ غائب ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
چینی حکام کی جانب سے جھیل کے آس پاس کے علاقوں میں لوگوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے اور محتاط رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔