سٹی42: سپریم کورٹ نے 1995 میں بینظیر بھٹو شہید کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث افسران کےخلاف کیس میں فوجی افسران کی سزا برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے 17 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا۔
فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ اگر ٹھوس شواہد موجود ہوں تو آرمی ایکٹ کے تحت کسی ملزم کو دوسرے جرم پر بھی سزا ہو سکتی ہے۔
فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ ملٹری کورٹ کا ٹرائل بدنیتی پر مشتمل ہو تو ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ جائزہ لے سکتی ہے۔ سروس سے برطرف ہونے کی صورت میں پینشن سمیت دیگر مراعات واپس لی جاسکتی ہیں۔
فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں افسران کیخلاف حکومت گرانے کی سازش کا الزام ثابت نہیں ہوا۔دونوں افسران کیخلاف موجود شواہد سزا برقرار رکھنے کیلئے کافی ہیں۔
کرنل ر عنایت اللہ اور کرنل ر آزاد منہاس پر بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام ہے