سونے کی قیمت کو 'پر' لگ گئے، فی تولہ کہاں پہنچ گئی

13 Sep, 2022 | 07:49 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 56 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے بڑھ کر 134174 روپے ہوگیا ہے۔ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالرکم ہو کر 1730 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز  عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہواجس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1732 ڈالر پر پہنچ گئی تھی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہونے سے سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی تھی، سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 3000 روپے اور 2572 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں