(سعید احمد) لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 تاخیر کا شکار، پرواز روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں کا ائیرپورٹ پر احتجاج، مسافروں کا جلد از جلد دبئی روانگی کا مطالبہ کیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور ائیرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا، مسافروں کی جانب سے لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی اے 410 منسوخ ہونے پر احتجاج کیا گیا، مسافروں نے ایئر پورٹ پر انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مسافروں کا کہنا تھا کہ لاہور سے دبئی کی فلائٹ ساڑھے تین بجے روانہ ہونا تھی، فلائٹ منسوخ کر کے مسافروں سے شام ساڑھے چھ دوسری پرواز پر بھیجنے کا وعدہ کیا گیا۔
دوبارہ پرواز کا وقت دے کر ایک بار پھر رات ساڑھے بارہ بجے تیسری پرواز پر روانہ کرنے کا وعدہ کردیا گیا ۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ فلائٹ منسوخ کرنے کا اس وقت بتایاگیا جب بورڈنگ ہوگئی اور سامان بھی بک کرادیا، ایئر پورٹ کا عملہ بھی تعاون کرنے کو تیار نہیں۔
ائیرلائن انتظامیہ کے مطابق ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ جس اے متعلق مسافروں بروقت آگاہ کردیا گیا تھا۔ مسافروں کو رات 12 بجے لاہور سے دبئی روانہ کردیا جائے گا۔