پنجاب احساس پروگرام کے تحت ماہانہ کتنے پیسے ملا کریں گے؟

13 Sep, 2022 | 07:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (PSPA) کے تحت پنجاب احساس پروگرام 2022 کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی کو چیئرمین منتخب کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق   پنجاب احساس پروگرام 2022 کے تحت متعدد جاری اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں معاشرے کے غریب طبقے کی مدد کے لیے ماہانہ وظیفہ کی شکل میں2 ہزار سے 5 ہزار مالی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔اپنی اہلیت جاننے کے لئے اپنا قومی شناختی کاڑد نمبر 8123 پر ایس ایم ایس کریں یا پھر 042-9923236، 0330-9232360 پر رابطہ کرکے بھی معلوم کرسکتے ہیں۔

اپنی اہلیت جاننے کے لئے  پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی طرف سے فراہم کردہ آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے قومی شناختی کارڈ کا نمبر درج کرکے جان سکتے ہیں،ایک بار جبCNIC نمبر درج کریں گے تو پورٹل آپ کو پنجاب احساس پروگرام 2022 کے مختلف اقدامات کے لیے آپ کی اہلیت کے بارے میں مطلع کرے گا۔ تاہم اس بات کا امکان ہو سکتا ہے کہ آپ ڈیٹا بیس میں نہیں ہیں اور ایسی صورت میں نامزد پروگرام آفس جا کر اپنے آپ کو رجسٹر کریں۔

قومی سروے کےمطابق غربت کے سکور پی ایم ٹی 30 تک زندگی بسر کرنے والے خصوصی افراد اس کے اہل ہوں گے،اس پروگرام سے مستفید ہونے کے کے لئےقومی خوشحالی سروے میں بے فارم یا قومی شناختی کاڑد برائے خصوصی افاراد کا اندارج کرانالازمی ہے۔

احساس پنجاب پروگرام 2022 اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (PSPA) کے تحت متعدد اقدامات ہیں جو ایک شفاف نظام کے ذریعے مستحق مستحقین کو ماہانہ2 ہزار وظیفہ فراہم کیا جائے گا۔ہمقدم پروگرام احساس پنجاب پروگرام 2022 کے تحت پنجاب میں معذور افراد  کے لیے ایک غیر مشروط نقد رقم کی منتقلی کا پروگرام ہے، ہمقدم پروگرام کا بنیادی مقصد پنجاب کے معذور افراد  کی سماجی و اقتصادی بہبود کو بہتر بنانا ہے۔ 

مزیدخبریں