(ویب ڈیسک)آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین عبدالسمیع خان نے پیٹرولیم مصنوعات کوڈی ریگولیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ عبدالسمیع خان نے کہا ہےکہ امریکہ , یورپ والی سہولیات عوام کو دیں تب امریکہ یورپ طرز کے فیصلے کریں۔اس فیصلے سے اس انڈسٹری کو بڑا نقصان ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کو ڈی ریگولیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا،یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےفیصلے کا حق آئل انڈسٹری کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہےجس پرآل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین عبدالسمیع خان نے فیصلے کوماننے سے انکارکردیا،کہتےہیں ملک بھر کے 12 ہزار ڈیلر کو اس فیصلے میں نمائندگی نہیں دی گئی۔
آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین نے کہا کہ امریکہ یورپ نہیں ہے ہم پاکستان میں ہیں،آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن چئیرمین کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹ کمپنی کی اجارہ داری سے کیسے کما سکیں گے؟اس فیصلے سے اس انڈسٹری کو بڑا نقصان ہوگا۔آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اوراوگرا کیوں ڈی ریگولیٹ کر رہے ہیں،ہم اس پر سخت احتجاج کرتے ہیں۔