ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کا معاملہ، پی ٹی آئی نے بڑا قدم اُٹھا لیا

PTI
کیپشن: PTI
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو چیلنج کردیا۔

 تحریک انصاف کے رہنما  اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمٰی میں چیلنج  کردیا، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست  دائر کی ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ  تحریک انصاف نے عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کے لیے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا، تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور  پر تحریک انصاف کے 125 ارکان کے استعفوں کی منظوری کا اعلان کیا تھا، اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی مرحلہ  وار استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ  عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم اور اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے۔