جعلی ڈگری اور گرفتاری کی خبریں، جنید صفدر نے خاموشی توڑ دی

13 Sep, 2022 | 01:55 PM

(سٹی42) پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے اپنی گرفتاری کے بارے میں چلنے والی خبروں کو  گمراہ کن اور مضحکہ خیز قرار دے دیا ۔

گرفتاری کے متعلق  چلنے والی خبروں پر جنید صفدر  نے خاموشی توڑ تے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل  ویڈیو 2018 کی ہے، اس وقت مجھے پی ٹی آئی کے سماجی کارکن کی طرف سے حملے کے ردعمل میں سیلف ڈیفنس کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جنید صفدر نے اس خبر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ سب پراپیگنڈا کرنے والے صحافی کی جانب سے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے لیکن کسی قسم کی کوئی معافی نہیں مانگی گئی اور میں اس پر مزید کچھ کہنا بھی نہیں چاہتا‘۔

مریم نواز کےصاحبزادے کا مزید کہنا تھا ’کہ میری ڈگری کو جعلی کہنے والے لوگ یونیورسٹی سے رابطہ کر کے کنفرم کر  سکتے ہیں ‘۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی تھیں کہ مریم نواز کے بیٹے کو سکاٹ لینڈ یارڈ نے گرفتار کر لیا ہے اور الزام عائد کیا کہ انہیں جعلی ڈگری حاصل کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں لندن سے چوری ہونے والے بینٹلے کار کی کراچی سے برآمد گی پر گرفتار کیا گیا ۔

 

مزیدخبریں