علی امین کی گومل یونیورسٹی کے وی سی کو دھمکیاں، مبینہ آڈیو سامنے آگئی

13 Sep, 2022 | 01:19 PM

(سٹی 42) وزارت چلی گئی ، اقتدار کا نشہ نہ اترا،  پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور قوم کے معماروں کو دھمکانے لگے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما علی امین کی جانب سے واٹس ایپ پر  گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیا کہ مستعفی ہوجاؤ، ورنہ زبردستی نکال دیں گے، وی سی نے گورنر خیبرپختونخوا کو آگاہ کردیا۔ علی امین گنڈاپور کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آگئی۔

وی سی نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف کارروائی کے لیے گورنر خیبرپختونخواہ کو خط لکھ دیا اس کے علاوہ صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے وزیراعظم اوروزیر داخلہ کے پرنسپل سیکرٹریز اور دیگر افسران کوبھی خط کی کاپی ارسال کردی ۔

واضح رہےکہ علی امین گنڈاپورگومل یونیورسٹی کے طلبہ اور اثاثہ جات تقسیم کرکے مجوزہ زرعی یونیورسٹی کو منتقل کرنا چاہتے ہیں۔وی سی نے یونیورسٹی ایکٹ کے خلاف اقدام کرنے سے انکار کر دیا۔اس سےقبل پی ٹی آئی رہنمادباؤ ڈالنے کے لیے طلبہ سےوائس چانسلر کے خلاف مظاہرے بھی کراچکےہیں

 

مزیدخبریں