منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر

13 Sep, 2022 | 12:43 PM

بلال احمد: لاہور میں منشیات فروشی کا کام عروج پر ،سرعام منشیات بکنے لگی۔

تفصیلات شاہدرہ،چوکی بیگم کوٹ کی حدود میں منشیات فروشی کا کاروبار عروج پر،سرعام منشیات بکنے لگی، چوکی بیمگم کوٹ کی پولیس منشیات فروشوں کو  پکڑنے کی بجائے،سب اچھاہے کی رپورٹ دینے لگی۔

سرعام منشیات فروشی جاری منشیات کی خرید و فروخت کی فوٹیج سٹی42 کو موصول ہوگئی فوٹیج میں رقم کےلین دین اورمنشیات کی فروخت کودیکھاجاسکتاہےمنشیات فروش بھولا گجر،ساتھیوں کے ساتھ سرعام منشیات فروشی میں مصروف ہیں۔

منشیات فروش بھولا گجر اور اسکے ساتھی پولیس کی پکڑ سے دورانچارج چوکی بیگم کوٹ کے چوکی انچارج اظہرشاہ مبینہ طورپرمنشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنےلگےپولیس کی کارروائیاں صرف کاغذی حد تک محدود رہنے لگی ہیں ۔

مزیدخبریں