پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کیس، عدالت نے بڑا حکم دیدیا

13 Sep, 2022 | 12:17 PM

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست پر سماعت،عدالت نے اوگرا سمیت دیگر فریقین کو جواب کے 28 ستمبر تک کی آخری مہلت دیدی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کیلئے طریقہ کار بھی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

جسٹس شاہدکریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی، اوگرا سمیت دیگر فریقین کے وکلاء نے تحریری جواب کیلئے مہلت کی استدعا کی، عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی، درخواستگزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم پاکستان میں بڑھا دی گئیں، یہاں قیمتیں بڑھانے کا کوئی میکانزم بھی موجود نہیں، 15 روز بعد مزید قیمتیں بڑھا دی جائیں گی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کیلئے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بہت بڑھ جائے گی، عام شہریوں کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہو جائیگا، استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔

مزیدخبریں