(مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور ترک ڈرامہ سیریز 'ارطغرل غازی 'میں عبدالرحمان کا کردار نبھانے والے ترکیہ کے اداکار جلال آل پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کراچی پہنچ گئے۔
کراچی پہنچنے کے بعد ترک اداکار نے سندھ میں رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہوئے امدادی سامان کی بوریاں اپنے کندھے پر اٹھا کر سیلاب متاثرین کے خیموں میں پہنچائیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا گیا کہ جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل کر امدادی سرگرمیوں میں شامل ہوگئے۔
جلال آل نے انسٹاگرام میں سیلاب متاثرین کے ساتھ ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور لکھا کہ' ترکی زندہ باد، پاکستان زندہ باد،سیلاب کی تباہی سے 4 کروڑ افراد بے گھر ہوگئے جبکہ ہزاروں اموات ہوگئیں'۔ترک اداکار نے اپنے مداحوں سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عطیات جمع کروانے کی بھی درخواست کی۔