ملکہ الزبتھ دوم کا تابوت آج لندن پہنچایا جائے گا

13 Sep, 2022 | 08:31 AM

ویب ڈیسک: ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ جاری ہے۔ ملکہ کا تابوت ہوائی جہاز کے ذریعے آج لندن پہنچایا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈنبرا میں ملکہ کا تابوت سینٹ جائلز کتھیڈرل پہنچایا گیا۔ ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔خیال رہے کہ ملکہ الزبتھ کے انتقال پر گزشتہ ملک میں یوم سوگ منایا گیا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

مزیدخبریں