نیا چیف سیکرٹری پنجاب کون ہوگا؟ناموں پر غور شروع

13 Sep, 2022 | 08:24 AM

ویب ڈیسک:وفاق نے نئے چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے ناموں پر غور شروع کردیا، چیف سیکرٹری نے وفاق کو لکھے گئے خط میں مزید کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔

رپورٹس کے مطابق کامران علی افضل نے صوبے میں سیاسی بنیادوں پر تبادلوں پر اعتراض کیا تھا، انہوں نے میٹنگ میں اپنے تبادلے کا اشارہ دے دیا۔کامران علی افضل نے کہا کہ وفاق کو اپنے 6 اگست والے لیٹر پر یاد دہانی کروائی ہے، امید ہے جلد جواب آجائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے بھجوائے گئے تین نام وفاقی حکومت نے مسترد کر دیے تھے، وفاق کا موقف تھا کہ ضمنی الیکشن کی وجہ سے تبادلہ نہیں کرسکتے۔

مزیدخبریں