آئندہ سال میٹرک کے امتحانات کب ہوں گے؟شفقت محمودنے بتادیا

13 Sep, 2021 | 11:27 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ،آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا، میٹرک کے سالانہ امتحانات کب ہوں گے، وفاقی وزیرتعلیم نے ٹویٹ کرتے بتادیا۔

تفصیلات کےمطابق آج ہونے والی  بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کی صدارت وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کی، کانفرنس  میں دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا،فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا، کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں۔

وزیرتعلیم شفقت محمود  نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کرتے بتایا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں اہم فیصلے، بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے،اگلا تعلیمی سال 22اگست سے شروع ہوگا،اے اور اے لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے،جامعات کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہناتھا کہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کہا کیا گیا کہ اپریل/مئی تک تمام کلاسوں کا نصاب مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، کوئی سمارٹ نصاب نہیں ہوگا، امتحان پورے نصاب سے ہوگا۔ 

ذرائع ابلاغ کے مطابق میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے،امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا، آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے۔

مزیدخبریں