(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خواجہ آصف کو 2 ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد خواجہ آصف پاکستان کے مقبول ترین سیاستدانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنما نے 2013 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا تھا۔خواجہ آصف نے جن صارفین کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے فالو کیا ہوا ہے اُن کی تعداد خواجہ آصف کے فالوورز کی تعداد سے کافی کم ہے۔