ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بال کٹواتے رونے والے بچے کو چپ کرانے کا دلچسپ طریقہ کام کرگیا؛ ویڈیو وائرل

بال کٹواتے رونے والے بچے کو چپ کرانے کا دلچسپ طریقہ کام کرگیا؛ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بچوں کے بال کٹوانے کا کام انتہائی مشکل کاموں میں اسے ایک ہے کیونکہ حجام کو دیکھتے ہی بچے رونا شروع کردیتے ہیں یہ فطری عمل ہے  کہ بچے حجام کے دکان میں الیکٹرک مشینوں اور لوہے کہ دوسرے اوزار دیکھ کر خوف زدہ ہوجاتے ہیں اور رہ سہی کسر بال کٹواتے ہوئے نکل جاتی ہے،مگر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بال کٹواتے بچے کو چپ کرانے کے لئے منفرد طریقہ اپنایاگیا۔

تفصیلات کے مطابق کمسن بچوں کے بال کٹوانا ایک مشکل امر ہے،سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو خوش کردیا،ویڈیو میں ایک چھوٹے بچے کو دیکھا جاسکتا ہے جو حجام کی دکان پر بال کٹوارہا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک کمسن بچے کے بال کاٹے جارہے جو کہ مسلسل روئے جارہا ہے، بچے کو چپ کرانے کے لئے حجام نے تمام حربے استعمال کرلئے مگر ناکام رہا۔

ٹویٹر پر وائرل مختصر ویڈیو میں دیکھادیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کا رو کربرا حال ہے، سیلون میں موجود دیگر نائیوں نے اسے خوش کرنے کا فیصلہ کیا، لہذا انہوں نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور ایک گانا گایا تاکہ بچے کو چپ کرایا جاسکے، سب نے مل کر گانا گایا جس کو سن کر روتا ہوا کمسن بچہ چپ ہوگیا جس کو دیکھ کر انہوں تب تک گانا گایا جب تک اس کے بال نہیں کٹے گئے،  نائیوں کا ایک ساتھ مل کر گانے کا طریقہ کام کرگیا۔

ٹویٹر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ " بچہ اپنے بال کاٹنے کی وجہ سے کافی پریشانی محسوس کررہا تھا، اس کو چپ کرانے کے لئے اسی لئے سب نے مل کر گایا تاکہ اس کو سکون ملے۔

ویڈیو کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد صارفین نے نائیوں کے اس عمل پسند کرتے دلچسپ تبصرے کئے جبکہ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کررہے ہیں۔


 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer