ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فالج کا خطرہ کئی گنا گھٹانے والی خوراک کونسی ہے؟تحقیق میں انکشاف  

فالج کا خطرہ کئی گنا گھٹانے والی خوراک کونسی ہے؟تحقیق میں انکشاف  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فالج ایک ایسا مرض ہے جو انسان کو ساری عمر کے لئے معذوری کی دلدل میں دھکیل دیتا ہے،فالج کے حملے کے امکانات کو کیسےکم کیا جا سکتا ہے  طبی ماہرین نے اس حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق پوری چکنائی سے بھرپور دودھ پینے کے نتیجے میں جہاں مجموعی صحت پر طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں  فالج کے حملوں سے بھی تحفظ ممکن ہوتا ہے۔متعدد پرانی تحقیقات میں یہ دعویٰ کیا جاتا رہا  کہ چکنائی سے پاک دودھ پینا صحت کے لیے مفید ہے  اس کے برعکس نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چکنائی سے بھرپور دودھ پینے کے سبب انسان طویل عمر پانے سمیت اس کی صحت پر بے شمار مثبت اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔

 تحقیق کے نتائج کے مطابق ’فُل کریم ملک‘ یعنی چکنائی سے بھرپور دودھ ’اسکِمڈ ملک‘ ابال کر بالائی ہٹائے گئے دوھ سے زیادہ بہتر ہے۔

محققین کے مطابق  یہ بات سامنے آئی ہے کہ چکنائی والا دودھ استعمال کرنے کے نتیجے میں فالج کے خطرات کئی گنا کم ہو جاتے ہیں۔محققین کا کہنا ہےکہ کوئی بھی قدرتی چیز انسانی صحت کے لیے  مضر صحت ثابت نہیں ہوتی جب تک کہ اُس غذا کا ضرورت سے زیادہ استعمال نہ کر لیا جائے۔