ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں جینا نہیں چاہتی تھی،دپیکا پڈوکون کا بڑا انکشاف

میں جینا نہیں چاہتی تھی،دپیکا پڈوکون کا بڑا انکشاف
کیپشن: Deepika Padukone
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ڈپریشن کے دوران ذہن میں پیدا ہونے والے منفی خیالات سے پردہ اٹھادیا۔ 

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ صرف 7 سال پہلے کی بات ہے جب میں نفسیاتی مریضہ بن گئی تھی،میں پوری طرح ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی۔ دپیکا پڈوکون کہتی ہیں کہ یہ 2014 کی بات ہے جب مجھے اپنا وجود خالی خالی محسوس ہونے لگا تھا۔ مجھے لوگوں سے ملنا جلنا اور گھر سے باہر نکلنا بھی اچھا نہیں لگتا تھا۔ میں سوچتی تھی کہ میرے جینے کا کوئی مقصد ہی نہیں ہے مجھے مر جانا چاہیئے۔

ٹی وی پروگرام "کون بنے گا کروڑ پتی" میں میزبان امیتابھ بچن سے گفتگو کرتے ہوئے دپیکا  نے انکشاف کیا کہ اسی دوران میرے ماں باپ مجھے ملنے ممبئی آئے،جب وہ واپسی کے لیئے ایئرپورٹ روانہ ہونے لگےتو میں نے اچانک رونا  شروع کردیا۔ میرے رونے میں بہت شدت تھی۔یہ کوئی عام رونا نہیں تھا۔میری والدہ نے محسوس کیا کہ میرے  ساتھ کچھ غلط ہورہا تھا۔میں والدہ کے اصرار پر ایک ماہر نفسیات کے پاس جانے لگی جس نے کئی ماہ تک میرا علاج کیا اور پھر نارمل ہوگئی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر