ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی تیاریاں

13 Sep, 2021 | 06:40 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کی تیاریاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کی تجویز تیار کر لی گئی ہے، وزارت پارلیمانی امور نے سمری منظوری کےلئے کابینہ کو بھجوا دی، ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی مد میں کیا جائے گا۔

سمری کے مطابق  چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر اور  ڈپٹی سپیکر کی تنخواہوں میں بھی اضافہ  ہوگا، وفاقی کابینہ نے تنخواہوں میں اضافہ کی سمری ایجنڈا میں شامل کردی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کل تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

مزیدخبریں