جنسی ہراسانی کیس، ایم پی اے خرم لغاری کو مدعی خاتون نے معاف کر دیا

13 Sep, 2021 | 06:15 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کے مقدمے میں جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے خرم لغاری کو مدعی خاتون نے معاف کر دیا۔ فریقین میں صلح کے بیان پر سیشن عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج رائے محمد یاسین شاہین نے کیس پر سماعت کی، ڈیفنس کی رہائشی خاتون آمنہ یعقوب سیشن عدالت میں پیش ہوئیں اور بیان قلمبند کرواتے ہوئے بتایا کہ اسے خرم لغاری کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں، ہماری صلح ہو گئی ہے، میں خرم لغاری کیخلاف کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے خاتون کے بیان پر خرم لغاری کی عبوری ضمانت کی توثیق کر دی، خاتون نے جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ کا الزام لگاتے ہوئے خرم لغاری کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا، خرم لغاری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مزیدخبریں