(ویب ڈیسک) معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ ان کے والد عمر شریف کی حالت بدستور خراب ہے ، والد کا علاج جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمر شریف کے بیٹے نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت میں بہتری نہیں آرہی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق دل کا مرض بہت زیادہ بگڑ گیا ہے، امریکہ نہ بھیجا گیاتو اوپن ہارٹ سرجری کی طرف جانا ہوگا۔
جواد عمر نے بتایا والد صاحب چند منٹ ہوش میں آنے پر بھی کسی کو نہیں پہچان رہے، خیال رہے اداکار عمر شریف کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے سے ناساز ہے۔ ان کے بیٹے جواد عمر کے مطابق عمر شریف دِل کے عارضے میں مبتلا ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
قبل ازیں عمر شریف کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔