(ویب ڈیسک)تربوز کا شمار مفید ترین پھلوں میں ہوتا ہے کیوں کہ یہ پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے اہم وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے تاہم ہم میں سے اکثر لوگ اس کے سبز چھلکے کو پھینک دیتے ہیں جبکہ یہ کھایا جا سکتا ہے اور یہ ایسے فوائد رکھتا ہے جن کا ہمیں معلوم نہیں ۔
طبی امور سے متعلق انگریزی ویب سائٹ"Health Line" کے مطابق تربوز کے چھلکے کے متعدد فوائد کے حامل ہیں۔
تربوز کا چھلکا ورزش اور مشق کے دوران میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے، چھلکے میں موجود سٹرولین خون کی شریانوں کو وسیع کرتا ہے۔ علاوہ ازیں سٹرولین سپلیمنٹ آکسیجن کو پٹھوں تک پہنچانے کا عمل بہتر بناتا ہے۔
بعض تحقیقی مطالعوں کے مطابق تربوز انتہائی موٹاپے سے دوچار افراد کے لیے فشار خون کنٹرول کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ سٹرولین سپلیمنٹ بلند فشار خون میں مبتلا افراد کا بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔
اسی طرح تربوز کو ممکنہ طور پر پیشاب آور شمار کیا جاتا ہے۔
تربوز کے چھلکے کا ایک اور فائدہ اس کا ریشے سے بھرپور ہونا ہے۔ ریشے سے بھرپور غذائی نظام آنتوں کی حرکت کو منظم رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بڑی آنت کے امراض سے متاثر ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔اسی طرح ریشہ خون میں کولسٹرول اور شوگر کی سطح کو کم رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
تربوز کے چھلکے کے فوائد جان کر عقل دنگ رہ جائے گی
13 Sep, 2021 | 04:59 PM