ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ پاکستان میں نمائش کے لیئے پیش

ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ پاکستان میں نمائش کے لیئے پیش
کیپشن: MG HS Plugin
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    لاہور میں ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ  نمائش کے لیئے پیش۔

ایم جی نے سوشل میڈیا کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایم جی کا نیا  ماڈل  ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ جلد ہی پاکستان کی سڑکوں پر آئے گا ،تاہم ابھی  قیمت اور لانچ  کی تاریخ کے حوالے سے معلومات نہیں دی گئیں۔

 ایم جی ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ(MG HS PHEV)  ایک پلگ ان ہائبرڈ ویرینٹ ہے جو پٹرول پاور کو الیکٹرک پاور کے ساتھ جوڑتا ہے۔ اس گاڑی  میں 1.5 لیٹر ٹربو چارجڈ کے  4 سلنڈر انجن موجود ہے جو 90 کلو واٹ ہائبرڈ الیکٹرک موٹر کے ساتھ مل کر 256 ہارس پاور ، 370 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے ۔گاڑی میں 16.6 کلو واٹ بیٹری پیک بھی ہے جو کہ ایس یو وی کے نیچے والے حصے میں نصب ہے ، جس سے وزن کی بہتر تقسیم کے ساتھ ساتھ آن بورڈ چارجنگ کی صلاحیت بھی 3.7 کلو واٹ کی بہاؤ کی شرح پر ہے۔

ایک طاقتور انجن کے ساتھ ، کمپنی 55 کلومیٹر فی لیٹر فیول ایوریج کا بھی بہت زیادہ فخر کرتی ہے ، حالانکہ حقیقی زندگی کی صورت حال میں اعداد و شمار مختلف ہونے کا امکان ہوتا ہے۔جبکہ ہائبرڈ پاور پلانٹ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار صرف 7.1 سیکنڈ کے لیے اجازت دیتا ہے۔

گاڑی کی قیمت یا لانچ کی تاریخ کے بارے میں تفصیلات ابھی تک منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں لیکن گاڑی کی بین الاقوامی قیمت کی بنیاد پر ایم جی  ایچ ایس پلگ ان ہائبرڈ   کی قیمت ایم جی زیڈ ایس ای وی جیسی ہوگی ، جو تقریبا   6.5  ملین روپے ہے۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر