ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون 13 کی قیمت صرف ساڑھے تین لاکھ، صارفین سیٹلائٹ کال بھی کرسکیں گے

price and launching
کیپشن: iPhone 13
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں لوگ عموماً کم قیمت اینڈرائیڈ فونز استعمال کرتے ہیں اور مہنگے آئی فونز کی طلب زیادہ نہیں لیکن ستمبر کے گوگل سرچز کے نتائج بتاتے ہیں کہ پاکستانی صارفین بے تابی سے نئے آئی فون کے منتظر ہیں۔ 

آئی فون 13 کی قیمتیں تو لانچنگ تقریب میں ہی سامنے آئیں گی لیکن پاکستان کا ایک آن لائن سٹور سوا تین لاکھ روپے کی قیمت میں پرو میکس ماڈل پری آرڈر کا آپشن دے رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس میں 128 جی بی، 256 جی بی، 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ایک ٹی بی اسٹوریج کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔ آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 64 جی بی کی بجائے 128 جی بی سے شروع ہوگی۔ جس کا مطلب ہے کہ اس بار کے آئی فون میں 64 جی بی اسٹوریج کا آپشن موجود نہیں ہے۔

آئی فونز میں ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں ہوتی اس لیے محدود اسٹوریج کے علاوہ صارفین کو کلاؤڈ اسٹوریج پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ہمیشہ کی طرح اس سال بھی پہلے سے بہتر کیمرا سیٹ اپ ڈیوائسز کا حصہ ہوگا جبکہ اے 15 پراسیسر اور  بڑی بیٹری بھی ان فونز میں موجود ہوگی۔ آئی فونز میں سیٹلائٹ کال سپورٹ کا فیچر  ہوگا تاہم یہ صرف ایمرجنسی استعمال تک محدود ہوگا۔ آئی فون 13 کی لانچنگ 14 ستمبر کو آن لائن کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق 2021 میں بھی 4 نئے آئی فونز متعارف  کرائے جائیں گے، جن میں 5.4 انچ کا آئی فون 13 منی، 6.1 انچ کا آئی فون 13، 6.1 انچ کا آئی فون 1 پرو اور 6.7 انچ کا آئی فون 13 پرو میکس شامل ہوں گے۔