لیڈر ہو تو بلاول جیسا، چٖئیرمین پیپلز پارٹی صحافیوں کے دھرنے میں پہنچ گئے

13 Sep, 2021 | 04:02 PM

 ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں کسی آمر یا سلیکٹڈ حکومت آتی ہے تو وہ عوام کی آواز دبانے کیلئے آزادی صحافت اور میڈیا پر پابندی عائد کرنے کیلئے کالے قانون لاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اچانک  اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے صحافیوں کے دھرنے میں پہنچ گئے  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کالا قانون ہے جو آزادی صحافت اور آزاد عدلیہ پر حملہ ہے ۔ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے آیا ہوں۔انہوں نے اس پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قانون کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ یہ کالا قانون ، قانون بنا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ انہوں نے صحافیوں کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کل بھی آپ کے ساتھ تھی آج بھی آپ کے ساتھ ہے۔یہ جمہوریت پر بھی حملہ ہے۔جہاں جہاں آپ احتجاج کی کال دیں گے آپ کا ساتھ دیں گے۔ملک میں کوئی ایک جگہ ایسی نہیں جہاں صحافت کرنا آسان ہو۔

مزیدخبریں