تین ہزار ڈالر فی ٹن ۔۔ایلومینیم کی عالمی قیمت تیرہ سالوں کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

13 Sep, 2021 | 03:30 PM

 ویب ڈیسک : ایلومینیم دھات کی قیمت عالمی منڈی میں  تین ہزارڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق افریقی ملک گنی میں مارشل لاء کے نفاذ کے بعدعالمی منڈی میں ایلومینیم دھات کی سپلائی کی  غیر یقینی صورت حال  کے باعث قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہوا ہے ۔ افریقی ملک گنی میں بکسائٹ  کے ریکارڈ ذخائر پائے جاتے ہیں یادرہے  ایلومینیم بنانے کے لئے بکسائٹ کو بطور عمل انگیز استعمال کیا جاتا ہے ۔کورونا کے باعث ایلومینیم کی قیمتوں میں چالیس فیصد اضافہ ہوچکا تھا تاہم حالیہ اضافے کے بعد  مختلف اشیا مہنگی ہو جائیں گی ، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا  اور عالمی مہنگائی کی لہر آسکتی ہے ۔

مزیدخبریں