(درنایاب) ایل ڈی اے کے میگا پراجیکٹ شیرانوالہ گیٹ فلائی اوور منصوبے پر کام تیزی سے جاری، ایل ڈی اے نے موجودہ دستیاب زمین پر 123 پائلیں مکمل کردیں جبکہ کمشنر لاہور نے 18 کنال اراضی پر سیکشن چھ کا نفاذ بھی کردیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تینوں میگا پراجیکٹس میں سے شیرانوالہ گیٹ مشکل اور طویل نوعیت کا پراجیکٹ ہے، ایل ڈی اے کے کنٹریکٹر نے منصوبے کی 123 پائلیں مکمل کرلی ہیں، جبکہ 66 پائلیں لینڈ ایکوزیشن پراسیس مکمل ہونے کے بعد تعمیر کی جائیں گی۔
کمشنر لاہور ڈویژن آفس کی جانب سے منصوبے کیلئے موضع نولکھا تحصیل سٹی لاہور کی 18 کنال سے زائد اراضی پر سیکشن چھ کا نفاذ کیا گیا ہے، موقع پر ایک کلومیٹر طویل بریج کی ریٹنگ والز کی تعمیر جاری ہیں۔ منصوبہ کی ڈیڈ لائن 22 مارچ 2022 مقرر ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے کنٹریکٹرز کو پندرہ جنوری تک منصوبہ مکمل کرنے کا ٹاسک سونپ رکھا ہے. پراجیکٹ ڈائریکٹر اقرار حسین کا کہنا ہے کہ سیکشن چھ کے بعد سات اور نو کا نفاذ پندرہ روز میں کردیا جائے گا۔