ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں شہریوں کے مفت علاج معالجے کیلئے پلان تیار

پنجاب میں شہریوں کے مفت علاج معالجے کیلئے پلان تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہریوں کےمفت علاج معالجے کیلئے آئندہ3سال کا  پلان ترتیب ،پنجاب حکومت یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 331 ارب روپے خرچ کرے گی ۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب   حکومت کی جانب سے شہریوں کے مفت علاج معالجے  کی فراہمی کیلئے آئندہ تین سال کا پلان ترتیب دیا گیا ہے  جس کے تحت  یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 331 ارب روپے خرچ کیے جائیں  گے ،   یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لیے باقاعدہ پی سی ون بھی تشکیل دے دیا گیا ۔ محکمہ صحت  کی جانب سے  تین سالہ یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کیلئے 331 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے، آئندہ مالی سال 2022-23 کے لیے 104 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق  مالی سال 2023-24 میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام پر 113 ارب روپے،مالی سال 2024-25 کے لیے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پر 31 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔