ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات

Orange Train
کیپشن: Orange Train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے ) تحریک انصاف کے دور میں کرپشن کا ایک اور  بڑاسکینڈل ، اورنج لائن ٹرین کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں 38 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آ گئیں، آڈٹ والیم ون میں ہونیوالی مالی بے ضابطگیوں پر131 صفحات کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

اورنج لائن ٹرین کی سپیشل آڈٹ رپورٹ کے 131 صفحات میں ہوشربا انکشافات کیے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ٹرین کی مشینوں کیلئے چارجز کی مد میں 1 ارب 72 کروڑ روپے اضافی دیئے گئے، اورنج لائن ٹرین میں اضافی ادائیگیوں اور ریکوری کی مد میں ڈھائی ارب روپے کی مالی بے ضابطگی کی گئی، یرمعیاری میٹریل استعمال کر کے قومی خزانے کو 30 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا، آڈٹ حکام کو 40 کروڑ روپے کی ادائیگیوں کی کوئی بھی رسید نہیں دی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹ مینجمنٹ میں 12 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگی ہوئی، کنٹریکٹ کے مطابق مقررہ وقت پر کام نہ کرنے والے ٹھیکیدار سے 3 ارب روپے کی ریکوری نہیں کی گئی، پیٹرول، ڈیزل اور سریے کی مد میں 2 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے، جبکہ غیرملکی ٹھیکیدار کو 92 کروڑ روپے کی اضافی مالی معاونت بھی کی گئی۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے معاہدے، انٹر گورنمنٹ فریم ورک، ٹرین کی بجٹ سٹیٹمنٹ، اخراجات کی رپورٹ، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس کی تفصیلات اور سیکورٹی کی مد میں چارج کی گئی رقم کی دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔ منظور کیے گئے پلان سے ہٹ کر اورنج لائن ٹرین میں دو ارب روپے کا تعمیراتی کام بھی کیا گیا، ریت، بجری اور سیمنٹ میں بھی 70 کروڑ روپے کی ہیرا پھیری کی گئی ہے

Sughra Afzal

Content Writer