خاتون نے گھر سے 25 مرتبہ بھاگنے کا ریکارڈ قائم کردیا

13 Sep, 2021 | 02:42 PM

ویب ڈیسک: بھارت کے صوبے آسام میں  ایک شادی شدہ خاتون نے دس سال میں گھرسے 25 مرتبہ فرارہونے کا ریکارڈ قائم کردیا، وفادار شوہر اب بھی محبت کا دم بھرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق محافظ الدین کی بیوی 10 سال کے دوران ہر دفعہ مختلف شخص کے ساتھ 25 بار بھاگی، لیکن اس کے باوجود محافظ کا کہنا ہے کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے اور اسے 26 ویں بار بھی قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔ آسام کے ضلع ناگون کے گاؤں دھنگ لہکر کے رہائشی محافظ الدین  ڈرائیور ہے  اس کی شادی 2011 میں ہوئی تھی، اس کے تین بچے ہیں، بڑی بیٹی کی عمر 6 سال ہے جبکہ اس کے سب سے چھوٹے بیٹے کی عمر صرف تین ماہ، جسے اس کی بیوی چھوڑ کر چلی گئی۔

محافظ الدین  کے مطابق وہ آخری دفعہ گھر سے 22 ہزار روپے اور دیگر زیورات بھی ساتھ لے گئی۔ لیکن وہ آج بھی اپنی بیوی سے محبت کرتے ہیں۔ محافظ نے بتایا کہ وہ ہر بار جاتی ہے اور واپس آکر وعدہ کرتی ہے کہ وہ آئندہ کہیں نہیں جائے گی لیکن پھر دوسرے مرد کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔ 

دوسری جانب محافظ کے ہمسایوں کا کہنا ہے کہ محافظ کی بیوی کے گاؤں کے دیگر نوجوانوں کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں اور وہ ان کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔  تین چار ہفتے یا مہینوں کے بعد واپس اپنے سسرال آجاتی ہے۔

مزیدخبریں