(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں اور ان کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں جن میں نکاح کی تقریب کی بھی ویڈیو ہے ۔
سوشل میڈیا پر اس وقت منال خان کے حق مہر کے حوالے سےباتیں کی جارہی ہیں کہ انہیں کتنا حق مہر دیا گیا تاہم اب یہ معاملہ حل ہو گیا، سوشل میڈیا پر منال خان کے نکاح کی ایک ویڈیو وائرل ہو ئی ہے جس میں مولوی صاحب نکاح پڑھا رہے ہیں ۔ ویڈیو میں نکاح کے وقت مولوی صاحب کو دو لاکھ روپے سکہ رائج الوقت بطور حق مہر کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے.
View this post on Instagram
نکاح کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ دلہن کی بہن ایمن خان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ پائیں اور ان کے نکاح کے موقع پر ان کے آنسو چھلک پڑے، اس کے برعکس اداکارہ منال خان اپنی شادی کے موقع پر بے حد خوش دکھائی دیں اور رخصتی کے وقت بھی اُن کی آنکھوں میں آنسو نہیں آئے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اداکارہ منال خان کا نکاح رواں ماہ کی 10 تاریخ کو اداکار احسن محسن کے ساتھ ہوا۔